ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کا امیٹھی دورہ دراڑ پڑتی سیاسی زمین کے بچاؤکی کوشش:بی جے پی

راہل گاندھی کا امیٹھی دورہ دراڑ پڑتی سیاسی زمین کے بچاؤکی کوشش:بی جے پی

Fri, 06 Oct 2017 22:03:31    S.O. News Service

لکھنؤ ،6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی کے ریاستی صدرڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے نے آج راہل گاندھی کے دورہ امیٹھی پر نصیحت کرتے ہوے کہا کہ سیر و تفریح چھوڑ کراپنی سیاسی زمین پرتوجہ دیں ۔کیونکہ انہیں آگے بھی اپنی سیاست بحال رکھنی ہے۔ پانڈے نے کہا وہ امیٹھی کا دورہ کرکے ترقیات کا ذکر کر رہے ہیں جب کہ ترقیات کو دکھانے اور شمار کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے؛ بلکہ ترقیات ، کو دکھا یا بتانے کی ضرورت ہوتی ہی نہیں، ترقی تو اپنی کہانی خود بتاتی ہیں ۔ ' پانڈے نے کہا، 'عام طور پر کانگریس کے یوراج پکنک اور تقریح کرنے کے لئے ہی امیٹھی آتے ہیں ۔ انھوں نے اسمرتی ایرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رابطوں اور باہمی تبادلہ خیال سے امیٹھی میں راہل کی سیاسی زمین ہلادی ہے ۔ یہی وجہ ہے بی جے پی قومی صدر امت شاہ کے مجوزہ امیٹھی دورے سے پہلے راہل کا امیٹھی جاناآبائی شبیہ بچانے کی بے چینی بن گئی ہے ؛ لیکن امیٹھی میں کمل کھلانے کی بھر پور کوشش کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں صوبہ سکھ، خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ کانگریس، سماج وادی پارٹی، بی ایس پی جیسی علاقائی پارٹیوں کی نسل پرستانہ سیاست سے آزاد ہوکر ملک مضبوط معیشت کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔پانڈے نے کہا کہانگریس کے یوراج اپنے تمام توانائی مودی کی مخالفت میں لگائے ہیں وہ اپنی پالیسیوں اور نیت کو بہتر کریں تو کانگریس کی بھی حالت بہتر ہوگی، انہیں چھٹیاں چھوڑ کر امیٹھی کے ترقیاتی امور پر توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک کے ترقیاتی ڈھانچوں کے ساتھ امیٹھی بھی قدم سے قدم ملاکر چل سکے ۔ بھاجپائی لیڈران کی کھوکھلی سیاست اس وقت بے معنی ہوجاتی ہے جب وہ ترقیاتی امور پر کئے گئے سوال کا رخ موڑ کر ذاتی سیاست سے جوڑ کر ہنگامہ آرائی او بیان بازی شروع کردیتے ہیں ۔ ستم ہے کہ راہل گاندھی کے ترقیاتی امور پر مبنی سوالات پر توجہ کے بجائے تنقید کی جا رہی ہے ۔


Share: